" فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اس کی اجازت دیتا ؟ معلوم ہوا کہ یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادوسکھایا ہے۔ اب میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹواتا ہوں اور کھجور کے تنوں پر تمہیں پھانسی چڑھاتا ہوں پھر تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ ہم سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیرپا ہے۔" (71)