فهرس الكتاب

الصفحة 167 من 457

ب:حدیث النعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما :

امام دارمی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت النعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:

''سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَخْطُبُ، فَقَالَ:''أَنْذَرْتُکُمْ النَّارَ، أَنْذَرْتُکُمْ النَّارَ، أَنْذَرْتُکُمُ النَّارَ''۔

فَمَا زَالَ یَقُوْلُھا حَتَّی لَوْ کَانَ فِي مَکَانِيْ ھٰذَا، لَسَمِعَہٗ أَھْلُ السُّوقِ، حَتَّی سَقَطَتْ خَمِیْصَۃٌ کَانَتْ عَلَیْہِ عِنْدَ رِجْلَیْہِ''۔ [1]

'' میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:' ' میں نے تمہیں [ جہنم کی ] آگ سے ڈرا دیا ہے، میں نے تمہیں [ جہنم کی ] آگ سے ڈرادیا ہے، میں نے تمہیں [ جہنم کی ] آگ سے ڈرادیا ہے۔''

آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی الفاظ دہراتے رہے، یہاں تک کہ اگر آپ میری اس جگہ پر ہوتے تو بازار والے آپ [کی آواز ] سن لیتے، اوریہاں تک کہ آپ پر جو کپڑاتھا،وہ بھی آپ کے قدموں کے پاس گر گیا۔''

اس حدیث شریف سے یہ واضح ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے [ میں نے تمہیں جہنم کی آگ سے ڈرادیا] کے جملے کو تین مرتبہ سے زیادہ بار دہرایا۔

ج:بلا طلب متعدد مجالس میں ایک ہی بات فرمانا:

ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات ایک ہی بات کو ازخو متعدد مجالس میں بیان

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت