فهرس الكتاب

الصفحة 125 من 457

'' قَالَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم:'' یَا نِسَآئَ الْمُسْلِمَاتِ! یَا نِسَائَ الْمُسْلِمَاتِ! لاَ تَحْقِرَنَّ جَارَۃٌ لِجَارَتِھَا، وَلَوْ فِرْسِنُ شَاۃٍ ''۔ [1]

'' نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' اے مسلمان عورتو! اے مسلمان عورتو! کوئی عورت اپنی کسی پڑوسن کے لیے [ کسی بھی چیز کو بطور ہدیہ دینے کو] حقیر نہ سمجھے،خواہ وہ بکری کا پایہ ہی کیوں نہ ہو۔''

اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اسلام کو [ یَا نِسَآئَ الْمُسْلِمَاتِ] کی ندائے مبارک سے دو مرتبہ نوازا۔

ج:مخاطب کو تین مرتبہ پکارنا:

۱۔ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کوندا:

امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:

'' کُنْتُ رَدِفَ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم، لَیْسَ بَیْنِيْ وَبَیْنَہٗ إلاَّ مُؤَخِّرَۃُ الرَّحْلِ، فَقَالَ:'' یَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ! ''۔

قُلْتُ:'' لَبَّیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَسَعْدَیْکَ ''۔

ثُمَّ سَارَ سَاعَۃً، ثُمَّ قَالَ:'' یَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ!''۔

قُلْتُ:'' لَبَّیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَسَعْدَیْکَ ''۔

ثُمَّ سَارَ سَاعَۃً، ثُمَّ قَالَ:'' یَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ!''۔

قَالَ:'' ھَلْ تَدْرِيْ مَا حَقُّ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عَلَی الْعِبَادِ ''۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت