فهرس الكتاب

الصفحة 114 من 457

'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اور جس نے کنکریوں کو چھوا،تو اس نے یقینا لغو [ حرکت ] کی۔''

امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس حدیث پر عنوان بایں الفاظ تحریر کیا ہے:

[بَابُ الزَّجْرِ عَنْ مَسِّ الْحَصٰی، وَالإِمَامُ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، وَالْإِعْلاَمِ بِأَنَّ مَسَّ الْحَصَی فِيْ ذَلِکَ الْوَقْتِ لَغْوٌ۔] [1]

[ جمعہ کے دن خطبہ امام کے دوران کنکریوں کو چھونے پر ڈانٹ اور اس بات سے آگاہ کرنے کے متعلق باب کہ اس وقت کنکریوں کا چھونا لغو ہے۔]

شرح حدیث میں امام نووی رحمہ اللہ تعالیٰ رقم طراز ہیں:

'' فِیْہِ النَّھْيُ عَنْ مَسِّ الْحَصٰی وَغَیْرِہٗ مِنْ أَنْوَاعِ الْعَبَثِ فِيْ حَالَۃِ الْخُطُبَۃِ، وَفِیْہِ إِشَارَۃٌ إِلٰی إِقْبَالِ الْقَلْبِ وَالْجَوَارِحِ عَلَی الْخُطُبَۃِ، وَالْمُرَادُ بِاللَّغْوِ اَلْبَاطِلُ الْمَذْمُوْمُ الْمَرْدُوُدُ۔'' [2]

''اس [ حدیث ] میں دوران خطبہ کنکریوں کو چھونے اور دیگر بے کار حرکات کی ممانعت ہے اور اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ خطبہ کی طرف قلب و قالب سے متوجہ ہونا چاہیے اور لغو سے مراد باطل،مذموم اور مردود ہے۔''

ب۔قبل از خطبہ لوگوں کو چپ کروانے کا حکم:

اس بارے میں توفیق الٰہی سے ذیل میں دو مثالیں پیش کی جا رہی ہیں۔

۱:جریر رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو چپ کروانے کا حکم:

امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:

[2] شرح النووي۶/۱۴۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت