فهرس الكتاب

الصفحة 334 من 457

لطف و شفقت سے تعلیم

اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کے لیے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نرم خو، شفیق اور مہربان بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا:

{فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنْتَ لَھُمْ} [1]

'' پس آپ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ان کے لیے نرم ہوئے ہیں۔''

او رارشاد فرمایا:

{لَقَدْ جَآئَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ} [2]

''یقینا تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک رسول تشریف لائے ہیں،ان پر وہ بات شاق گزرتی ہے جو تمہیں تکلیف دیتی ہے، تم پر حریص ہیں [یعنی تمہاری خیر کے بڑے خواہش مند ہیں ] مومنوں کے لیے نہایت شفیق و مہربان ہیں ''

اور اسی بنا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے طلبہ کے ساتھ کمال شفقت و عنایت اور انتہائی لطف و کرم کے ساتھ معاملہ فرماتے تھے۔اس سلسلے میں سیرت طیبہ میں موجود بہت سے شواہد میں سے تین توفیق الٰہی سے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں:

۱۔بچے کو آداب طعام سکھانے میں نرمی:

امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ

[2] سورۃالتوبۃ /الآیۃ ۱۲۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت