[124] یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین بھی مخالفین کی باتوں کی قطعًا پروا نہ کریں اور اللہ کے حکم بجالانے کے لیے مضبوطی سے ڈٹ جائیں اور اس کی قائم کردہ حدود کا پورا پورا خیال رکھیں، ان سے تجاوز نہ کریں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ایک ایک فرد سے اور تمہارے تمام تر اعمال سے پوری طرح خبردار ہے۔