[ 14] وہ بزرگی یہ تھی کہ آپ بچپن میں محض ایک گڈریے تھے۔ اور بکریاں چرایا کرتے تھے۔ پھر اللہ نے آپ کو حکومت بھی عطا فرمائی اور نبوت بھی۔ اور یہ تفصیل پہلے سورۃ بقرہ کی آیات نمبر 251 کے تحت گزر چکی ہے۔
[ 15] آپ کی خوش الحانی، پہاڑوں اور پرندوں کی آپ سے ہم آہنگی کے لئے (دیکھو سورۃ انبیاء کی آیت نمبر 79 کا حاشیہ نمبر 67)
[ 16] آپ کے ہاتھ میں لوہے کا نرم ہونا اور آپ کے لوہے کی زرہیں بنانے کے لئے (دیکھئے سورۃ انبیاء کی آیت نمبر 80 کا حاشیہ نمبر 68)