فهرس الكتاب

الصفحة 2723 من 6348

[34] یہ بھی اس دعا کا حصہ ہے جو خود اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی میں سوار ہوتے وقت سکھلائی تھی۔ اس دعاء میں {اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلْیْنَ} کا ایک معنی تو ترجمہ سے واضح ہے اور اس کا دوسرا معنی یہ ہے کہ ''تو بہت اچھا مہمان نواز ہے یا بہت اچھا میزبان ہے'' جیسا کہ یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں سے فرمایا تھا:''کیا تم دیکھتے نہیں کہ میں ناپ میں بھی پورا دیتا ہوں اور مہمان نواز بھی بہت اچھا ہوں'' (12: 59) مطلب یہ کہ مجھے بابرکت جگہ پر کشتی سے اتارنا اور اترنے کے بعد ہمیں وافر رزق بھی مہیا فرمانا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت