فهرس الكتاب

الصفحة 3234 من 6348

[51] جب یہ لوگ اس منصوبہ پر قسمیں کھا رہے تھے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح علیہ السلام کو وحی کردی کہ وہ اپنے خاندان اور ایمان والوں کو لے کر فورًا اس بستی سے ہجرت کر جائیں۔ چنانچہ آپ 120 افراد کو اپنے ہمراہ لے کر فلسطین کی طرف چلے گئے اور رملہ کے قریب آگئے۔ آپ کے اس بستی سے نکلنے کی دیر تھی کہ اس شہر بلکہ قوم ثمود کے پورے علاقہ میں شدید زلزلہ کا عذاب آیا اور اس سے دل دہلانے والی آوازیں اور چیخیں بھی پیدا ہوتی تھیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا جس نے ان کے پہاڑوں میں بنے ہوئے مکانوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا اور خود بھی یہ قوم اسی عذاب سے ہلاک ہوگئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت