1306 وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ:"رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْجُدُ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَقُلْتُ: تَسْجُدُ فِيهَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، رَأَيْتُ خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ"قَالَ شُعْبَةُ:"قُلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نَعَمْ"
شعبہ نے عطاء بن ابی میمونہ سے انھوں نے ابو رافع سے روایت کی 'کہا:میں نے حضرت ابو ہریرہکو دیکھا 'وہ (اذا السّماء انشقّت) میں سجدہ کرتے تھے۔ میں نے پوچھا:آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟انھوں نے کہا:ہاں!میں نے اپنے خلیلﷺکو اس سجدہ کرتے دیکھا 'اس لیے میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہو ں گا حتی کہ ان سے جا ملوں۔
شعبہ نے کہا:میں نے (عطاء سے ) پوچھا: (خلیل سے مراد) نبی اکرم ﷺہیں ؟انھوں نے کہا:ہاں۔