فهرس الكتاب

الصفحة 6159 من 7481

کتاب: أنبیاء کرام علیہم السلام کے فضائل کا بیان

حضرت یونس علیہ السلام کا ذکر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرما ن :"کسی بندے کے لیے لائق نہیں کہ وہ کہے :"میں یو نس بن متیٰ سے بہتر ہوں""

6159 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ"قَالَ - يَعْنِي اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ لِي - وقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: لِعَبْدِي - أَنْ يَقُولَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَيْهِ السَّلَامُ"قَالَ: ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ

ابو بکر بن ابی شیبہ محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی کہا: ہمیں شعبہ نے سعد بن ابرا ہیم سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے حمید بن عبد الرحمٰن کو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہو ئے سنا، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ"اس نے فر ما یا:۔یعنی اللہ تبارک وتعا لیٰ نے۔۔۔کسی بندے کو جو میرا ہے۔۔۔ابن مثنیٰ نے کہا: میرے کسی بندے کو ۔۔۔نہیں چا ہیے کہ وہ کہے: میں یو نس بن متیٰ علیہ السلام سے بہتر ہوں ۔"ابن ابی شیبہ نے کہا: محمد بن جعفر نے شعبہ سے روایت کی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت