فهرس الكتاب
- 📄
- 📄
5878 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، كِلَاهُمَا عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي» هَذَا حَدِيثُ أَبِي كُرَيْبٍ وقَالَ: أَبُو بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَذْكُرْ «لَكِنْ»
ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی ۔ابو کریب محمد بن علاء نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی ۔ان دونوں (سفیان اور ابو اسامہ) نے ہشام سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا:"تم میں سے کو ئی شخص یہ نہ کہے:"میراجی (نفس ،اپنا آپ ) گندا ہو گیا ہے ، بلکہ یہ کہے: میری طبیعت بوجھل ہو گئی ہے۔"یہ ابو کریب کی حدیث کے الفا ظ ہیں ۔ابو بکر (ابن ابی شیبہ ) نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے اور"لیکن"کا لفظ نہیں کہا۔"