2336 و حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ الْعِبَادُ فِيهِ إِلَّا مَلَكَانِ يَنْزِلَانِ فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا وَيَقُولُ الْآخَرُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،انھو ں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کوئی دن نہیں جس میں بندے صبح کرتے ہیں مگر ( اس میں آسمان سے) دو فرشتے اترتے ہیں،ان میں سے ایک کہتاہے:اے اللہ!خرچ کرنے والے کو (بہترین) بدل عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے:اے اللہ! روکنے والے کا (مال) تلف کردے۔"