6067 حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ:"كَيْفَ كَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: كَانَ شَعَرًا رَجِلًا لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا السَّبْطِ بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ"
جریر بن حازم نے کہا:ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی،انھوں نےکہا:میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کیسے تھے؟انہوں نے کہا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تقریباً سیدھے تھے ، بہت گھنگرالے تھے نہ بالکل سیدھے،آپ کے کانوں اور کندھوں کے درمیان تک آتے تھے۔