فهرس الكتاب

الصفحة 7235 من 7481

کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت

7235 حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَيْقَظَ مِنْ نَوْمِهِ وَهُوَ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدْ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ وَعَقَدَ سُفْيَانُ بِيَدِهِ عَشَرَةً قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ

عمرو ناقد نے ہمیں حدیث بیان کی ،کہا:ہمیں سفیان بن عینیہ نے زہری سے حدیث بیان کی ،انھوں ن ے عروہ سے ،انھوں نے زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ،انھوں نے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اور انھوں نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نیند سے بیدار ہوئے جبکہ آپ فرمارہے تھے:"اللہ کے سواکوئی سچا معبود نہیں،عرب اس شر کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جو قریب آپہنچا ہے۔آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں سے اس قدر جگہ کھل گئی ہے ۔"اور سفیان نے اپنے ہاتھ سے دس کا اشارہ بنایا۔

(حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے) کہا:میں نے عرض کی:ہم میں نیک لوگ موجود ہوں گے،پھر بھی ہم ہلاک ہوجائیں گے؟فرمایا؛"ہاں جب شر اور گندگی زیادہ ہوجائے گی۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت