فهرس الكتاب

الصفحة 5238 من 7481

کتاب: مشروبات کا بیان

5238 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لَمَّا خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ مَرَرْنَا بِرَاعٍ وَقَدْ عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَحَلَبْتُ لَهُ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ

معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے ابو اسحاق (ہمدانی) سے حدیث بیان کی،انھوں نے حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ سے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے تو ہم ایک چرواہے کے پاس سے گزرے،اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیاس لگی ہوئی تھی،انھوں (حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے کہا:تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کچھ دودھ دوہا،پھر میں آپ کے پاس وہ دودھ لایا،آپ نے اسے نوش فرمایا،یہاں تک کہ میں راضی ہوگیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت