فهرس الكتاب

الصفحة 5508 من 7481

کتاب: لباس اور زینت کے احکام

5508 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ أَوْ جَاءَ عَامَ الْفَتْحِ أَوْ يَوْمَ الْفَتْحِ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ مِثْلُ الثَّغَامِ أَوْ الثَّغَامَةِ فَأَمَرَ أَوْ فَأُمِرَ بِهِ إِلَى نِسَائِهِ قَالَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ

ابوخیثمہ نے ابو زبیر سے،انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:فتح مکہ کے سال یا فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لایاگیا،وہ آئے اور ان کے سر اور داڑھی کےبال ثغام یا ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر کی عورتوں کوحکم دیا،یا ان کے بارے میں (ان کےگھر کی عورتوں کو) حکم دیا گیا،فرمایا:"اس (سفیدی) کو کسی چیز (اور رنگ) سے بدل د یں۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت