3307 حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَعْيَنَ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَحِلُّ لِأَحَدِكُمْ أَنْ يَحْمِلَ بِمَكَّةَ السِّلَاحَ»
حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ،آپ فر ما رہے تھے:"تم میں سے کسی کے لیے مکہ میں اسلحہ اٹھا نا حلال نہیں۔"