148 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَدِيفُهُ عَلَى الرَّحْلِ، قَالَ: «يَا مُعَاذُ» قَالَ: لَبَّيْكَ رَسُولَ اللهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: «يَا مُعَاذُ» قَالَ: لَبَّيْكَ رَسُولَ اللهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: «يَا مُعَاذُ» قَالَ: لَبَّيْكَ رَسُولَ اللهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا أُخْبِرُ بِهَا فَيَسْتَبْشِرُوا، قَالَ: «إِذًا يَتَّكِلُوا» ، فَأَخْبَرَ بِهَا مُعَاذُ عِنْدَ مَوْتِهِ تَأَثُّمًا
قتادہ نے کہا: ہمیں حضرت انس نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت معاذ سے ، جب وہ پالان پر آپ کے پیچھے سوار تھے ، فرمایا: ''اے معاذ ! '' انہوں نےعرض کی:''میں بار بار حاضر ہوں اللہ کے رسول ! میرے نصیب روشن ہو گئے ۔ '' نبی ﷺپھر فرمایا: ''اے معاذ! '' انہوں نے عرض کی:''میں بار بار حاضر ہوں اللہ کے رسول ! زہے نصیب ۔'' پھر آپ نے فرمایا: '' اے معاذ!'' انہوں نے عرض کی ،'' میں ہر بار حاضر ہوں اللہ کے رسول ! میری خوش بختی ۔'' ( اس پر ) آپ نے فرمایا: ''کوئی بندہ ایسا نہیں جو (سچے دل سے ) شہادت دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں مگر اللہ ایسے شخص کو دوزخ پر حرام کر دیتا ہے ۔ '' حضرت معاذ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! کیا میں لوگوں کو اس کی خبر نہ کر دوں تاکہ وہ سب خوش ہو جائیں ؟ آپ نے فرمایا:''پھر وہ اسی پر بھروسا کر کے بیٹھ جائیں گے ۔ '' چنانچہ حضرت معاذ نے (کتمان علم کے ) گناہ کے خوف سے اپنی موت کے وقت یہ بات بتائی ۔