فهرس الكتاب

الصفحة 1520 من 7481

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں

مسجدوں کی طرف زیادہ قدم چلنے کی فضیلت

1520 حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ كَهْمَسًا، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: أَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَالْبِقَاعُ خَالِيَةٌ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «يَا بَنِي سَلِمَةَ دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ» ، فَقَالُوا: مَا كَانَ يَسُرُّنَا أَنَّا كُنَّا تَحَوَّلْنَا

کہمس نے ابو نضرہ سے اور انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی،کہا: بنو سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا،کہا: اور (مسجد کے قریب ) جگہیں (بھی) خالی تھیں۔نبی اکرم ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا: ''اے بنو سلمہ!اپنے گھروں میں رہو،تمھارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔'' تو انھوں نے کہا: (اس کے بعد) ہمیں یہ بات اچھی (بھی) نہ لگتی کہ ہم منتقل ہو چکے ہو تے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت