سفر میں نفل نماز سواری پر پڑھنے کا جواز'سواری کا رخ چاہے جدھر بھی ہو
1612 و حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ قَالَ وَفِيهِ نَزَلَتْ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ )البقرة:115)
یحییٰ بن سعید نے عبدالملک بن ابی سلیمان سے روایت کی ،کہا: ہمیں سعید بن جبیر نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے مدینہ کی طرف آرہے ہوتے ،اپنی سواری پر نماز پڑھتے تھے،جس طرف بھی آپ کا رخ ہوجاتا۔کہا: اسی کے بارے میں یہ آیت اتری:"سو جس طرف تم رخ کرو،وہیں اللہ کا چہرہ ہے۔"