رات کی نماز دو رکعت 'اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہے
1758 حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ
شعبہ نے قتادہ سے،انھوں نے مجلز سے روایت کی،انھوں نے کہا:میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے تھے کہ آپ نے فرمایا:"وتر رات کے آخری حصے کی ایک رکعت ہے۔"