1769 و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ قَالَ طُولُ الْقُنُوتِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ
ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب دونوں نے کہا:ہمیں ابو معاویہ نے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:ہمیں اعمش نے ابو سفیان سے حدیث سنائی اور انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاگیا:کون سی نمازافضل ہے؟آپ نے فرمایا:"قیام کا لمبا ہونا۔"
ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا:ابومعاویہ نے ہمیں اعمش سے حدیث بیان کی۔