کتاب: قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور
قرآن مجید بغور سننے 'سننے کے لیے حافظ قرآن سے پڑھنے کی فرمائش اور قراءت کے دوران رونے اور اس پرغور و فکر کرنے کی فضیلت
1868 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَمِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ جَمِيعًا عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ هَنَّادٌ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ اقْرَأْ عَلَيَّ
ہناد بن سری اور منجانب بن حارث تمیمی نے علی بن مسہر سے روایت کی،انھوں نے اعمش سے اسی سندکے ساتھ روایت کی،ہناد نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ،جب آپ منبر پر تشریف فرماتھے،مجھ سے کہا:"مجھے قرآن سناؤ"