فهرس الكتاب

الصفحة 1885 من 7481

کتاب: قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور

سورہ کہف اور آیت الکرسی کی فضیلت

1885 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ قَالَ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي وَقَالَ وَاللَّهِ لِيَهْنِكَ الْعِلْمُ أَبَا الْمُنْذِرِ

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اے ابو منذر!کیا تم جانتے ہو کتاب اللہ کی کونسی آیت،جو تمھارے پاس ہے،سب سے عظیم ہے؟"کہا: میں نے عرض کی:اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔آپ نے (دوبارہ) فرمایا:"اے ابو منذر! کیا تم جانتے ہو اللہ کی کتاب کی کونسی آیت جو تمہارے پاس ہے،سب سے عظمت والی ہے؟"کہا: میں نے عرض کیاللَّہُ لَا إِلہ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ کہا:تو آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا:اللہ کی قسم !ابو منذر! تمھیں یہ علم مبارک ہو۔""

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت