اس شخص کے ایمان کی حالت جو اپنے مسلمان بھائی کو '' اے کافر!'' کہہ کر پکارے
216 وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَيُّمَا امْرِئٍ قَالَ لِأَخِيهِ: يَا كَافِرُ، فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُهُمَا، إِنْ كَانَ كَمَا قَالَ، وَإِلَّا رَجَعَتْ عَلَيْهِ"
عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے ، انہوں نے حضرت ابن عمر کو یہ کہتے سنا کہ رسو ل اللہﷺ نے فرمایا:'' جس نے اپنے بھائی سے کہا: اے کافر ! تو دونوں میں سے ایک (کفرکی) اس (نسبت) کے ساتھ لوٹے گا ۔ اگر وہ ایسا ہی ہے جس طرح اس نےکہا ( تو ٹھیک) ورنہ یہ بات اسی (کہنے والے ) پر لوٹ آئے گی ۔''