فهرس الكتاب

الصفحة 2316 من 7481

کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل

رشتہ داروں 'خاوند'اولاد 'اور والدین پرچاہے وہ کافر ہوں 'خرچ کرنے اور صدقہ کرنے کی فضیلت

2316 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ قَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَرَى رَبَّنَا يَسْأَلُنَا مِنْ أَمْوَالِنَا فَأُشْهِدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنِّي قَدْ جَعَلْتُ أَرْضِي بَرِيحَا لِلَّهِ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلْهَا فِي قَرَابَتِكَ قَالَ فَجَعَلَهَا فِي حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ

ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،انھوں نے کہا:جب یہ آیت نازل ہوئی؛"تم نیکی (کی حقیقی لذت) حاصل نہیں کرسکو گے حتیٰ کہ اپنی محبوب ترین چیز (اللہ کی راہ میں) صرف کردو۔" (تو) ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:میں اپنے پروردیگار کو دیکھتا ہوں کہ وہ ہم سے مال کا مطالبہ کررہا ہے ،لہذا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنی زمین بیرحاء اللہ تعالیٰ کے لئے وقف کردی۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اسے ا پنے رشتہ داروں کو دے دو۔"تو انھوں نے وہ حضرت حسان بن ثابت اور ابی بن کعب رضوان اللہ عنھم اجمعین کو دے دی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت