2501 وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ فَقَالَ: «الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ، الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا» وَقَالَ: «فَاقْدِرُوا لَهُ» وَلَمْ يَقُلْ «ثَلَاثِينَ»
یحییٰ بن سعید نے عبیداللہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا ذکر کرکے فرمایا:"مہینہ انتیس کا ہوتا ہے، (اشارے سے کہا:) مہینہ اس طرح ،اس طرح اوراس طرح (تین دہائیاں ہوتا) ہے"اور کہا:"اس کی گنتی پوری کرو۔"اور تیس کا لفظ نہیں بولا۔