253 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْفُورَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَقْرَبُ إِلَى الْجَنَّةِ؟ قَالَ: «الصَّلَاةُ عَلَى مَوَاقِيتِهَا» قُلْتُ: وَمَاذَا يَا نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ: «بِرُّ الْوَالِدَيْنِ» قُلْتُ: وَمَاذَا يَا نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ: «الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ»
ابو یعفور ( عبد الرحمان بن عبید بن نسطانس ) نے ولید بن عیزار کے حوالے سے ابو عمرو شیبانی سے حدیث بیان کی اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود سے روایت کی ، انہوں نے کہا: میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی !کون سا عمل جنت سے زیادہ قریب (کردیتا) ہے ؟ فرمایا: ''نمازیں اپنے اپنے اوقات پر پڑھنا ۔'' میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی ! اور کیا ؟ فرمایا: '' والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا ۔ '' میں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی ! اور کیا ؟ فرمایا:'' اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔ ''