فهرس الكتاب

الصفحة 2728 من 7481

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

رمضان کے علاوہ (دوسرے مہینوں میں ) نبی اکرم ﷺ کے روزے 'یہ مستحب ہے کہ کوئی مہینہ روزوں سے خالی نہ رہے

2728 وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، ح وحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ، - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا بَهْزٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،"كَانَ يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ صَامَ، قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: قَدْ أَفْطَرَ، قَدْ أَفْطَرَ"

زہیر بن حرب اورابو بکر بن نافع نے ۔الفاظ انھی کے ہین۔دو الگ الگ سندوں کے ساتھ حماد سے حدیث بیان کی، کہا:ہمیں ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے حتیٰ کہ کہاجاتا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے شروع کردیے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے شروع کردیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ترک کرتے حتیٰ کہ کہا جاتا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے رکھنے چھوڑ دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزےرکھنے چھوڑ دیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت