فهرس الكتاب

الصفحة 273 من 7481

کتاب: ایمان کا بیان

جو شخص اس حالت میں مرا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرایا ، وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر شرک کی حالت میں مر گیا تو آگ میں داخل ہو گا

ابو اسود دیلی نے بیان کیا کہ حضرت ابو ذر ﷜ نے اس سے حدیث بیان کی کہ میں نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ ایک سفید کپڑا اوڑھے ہوئے سو رہے تھے ۔ میں پھر حاضر خدمت ہوا تو (ابھی ) آپ سو رہے تھے ، میں پھر (تیسری دفعہ ) آیا تو آپ بیدار ہو چکے تھے ۔ میں آپ کے پاس بیٹھ گیا ، آپ نے فرمایا: '' کوئی بندہ نہیں جس نے لا إلہ إلا اللہ کہا اور پھر اسی پر مرا مگر وہ جنت میں داخل ہو گا ۔'' میں نے پوچھا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہواور چوری کی ہو ۔'' آپ نے جواب دیا: ''اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو ۔ '' میں نے پھر کہا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہواور چوری کی ہو ؟ آپ نے فرمایا: ''اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کا ارتکاب کیا ہو ۔ ''آپ نے تین دفعہ یہی جواب دیا ، پھر چوتھی مرتبہ آپ نے فرمایا:''چاہے ابو ذر کی ناک خاک آلود ہو ۔ ''

ابو اسود نے کہا: ابو ذر (آپ کی مجلس سے ) نکلے تو کہتے جاتے تھے: چاہے ابو ذر کی ناک خاک آلود ہو ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت