ہر مہینے تین دن کےے روزے رکھنا اور عرفہ 'عاشورہ 'سوموار اور جمعرات کے دن کا روزہ رکھنا مستحب ہے
2745 وحَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ، حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ وَهُوَ ابْنُ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ: - أَوْ قَالَ لِرَجُلٍ وَهُوَ يَسْمَعُ - «يَا فُلَانُ، أَصُمْتَ مِنْ سُرَّةِ هَذَا الشَّهْرِ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «فَإِذَا أَفْطَرْتَ، فَصُمْ يَوْمَيْنِ»
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا۔یاکسی اور شخص سے پوچھا اور وہ سن رہے تھے:۔"اےفلاں!کیا تم نے اس مہینے کے وسط میں روزے رکھے ہیں؟"اس نے جواب دیا نہیں:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"تو جب (رمضان مکمل کرکے) روزے ترک کروتو (ہرمہینے) دو دن کے روزے رکھتے رہو۔"