فهرس الكتاب
- 📄
- 📄
296 وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ - قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ - وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: شَيْخٌ زَانٍ، وَمَلِكٌ كَذَّابٌ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ"
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں ابو معاویہ اور وکیع نے اعمش سے ،انہون نے ابو حازم سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے حدیث سنائی ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا:''تین (قسم کے لوگ ) ہیں جن سے اللہ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ان کو پاک فرمائے گا (ابو معاویہ) نے کہا: نہ ان کی طرف دیکھے گا ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی ، جھوٹا حکمران اور تکبر کرنے والا عیال دار محتاج۔ ''