فهرس الكتاب

الصفحة 3064 من 7481

کتاب: حج کے احکام ومسائل

طواف میں(بیت اللہ )کے دوسرے دو کونوں کو چھوڑ کر صرف یمن کی سمت والے دونوں رکنوں کو چھونا مستحب ہے

3064 وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، جَمِيعًا عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «مَا تَرَكْتُ اسْتِلَامَ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَ، وَالْحَجَرَ، مُذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا، فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَاءٍ»

ہمیں یحییٰ نے عبیداللہ سے روایت بیا ن کی، (کہا:) مجھے نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کی،فرمایا:میں نے مشکل ہویا آسانی،اس وقت سے ان دونوں رکنوں،رکن یمانی اورحجر اسود کا استلام نہیں چھوڑا،جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں کااستلام کرتے (ہاتھ یا ہونٹوں سے چھوتے) ہوئےدیکھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت