3091 وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ، وَنَحْنُ بِجَمْعٍ سَمِعْتُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ يَقُولُ فِي هَذَا الْمَقَامِ: «لَبَّيْكَ، اللهُمَّ لَبَّيْكَ»
ابو حوص نے حصین سے حدیث بیان کی، انھوں نے کثیر بن مدرک سے انھوں نے عبد الرحمٰن بن یزید سے روایت کی،انھوں نے کہا: عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بن مسعود ) نے جب ہم مزدلفہ میں تھے ۔کہا: میں نے اس ہستی سے سنا جن پر سورہ بقرہ نازل کی گئی ،وہ اس مقام پر لبیک اللہم لبیک کہہ رہے تھے ۔