سر مونڈنا بال کاٹنے سے افضل ہے 'البتہ کاٹنا جائز ہے
3145 وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «اللهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «اللهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»
یحییٰ بن یحییٰ نے امام مالک ؒکے سامنے قراءت کی کہ نافع سے روایت ہے،اور انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اے اللہ !سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔"لوگوں (صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے کہا: اور بال کٹوانے والوں پر اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !فرمایا:"اے اللہ ! سر منڈانے والوں پر رحم فرما۔"صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین نے پھر عرض کی:اور بال کٹوانے والوں پر،اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا:"اور بال کٹوانے والوں پر (بھی رحم فرما۔) "