فهرس الكتاب
- 📄
- 📄
418 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَمِّ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُسْرِيَ بِهِ، فَقَالَ: «مُوسَى آدَمُ، طُوَالٌ، كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ» ، وَقَالَ: «عِيسَى جَعْدٌ مَرْبُوعٌ» ، وَذَكَرَ مَالِكًا خَازِنَ جَهَنَّمَ، وَذَكَرَ الدَّجَّالَ
شعبہ نے ا بو قتادہ سے حدیث سنائی ، انہوں نے کہا: میں نے ابو عالیہ سے سنا ،وہ کہہ رہے تھے: مجھے تمہارے نبی ﷺ کے چچا کے بیٹے ،یعنی حضرت ابن عباس نے حدیث سنائی ، کہا: رسول اللہ ﷺ نے اسراء کا واقعہ بیان کیا اور فرمایا:'' موسیٰ گندمی رنگ کے اونچے لمبے تھے جیسے وہ قبیلہ شنوءہ کے مردوں میں سے ہوں اور فرمایا:عیسی گٹھے ہوئے جسم کے میانہ قامت تھے ۔ '' اور آپ نے دوزخ کے داروغے مالک اور دجال کا بھی ذکر فرمایا۔