450 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ
(عبد الرحمن بن مہدی کےبجائے) یزید بن ہارون نے حماد بن سلمہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ۔ اس میں یہ اضافہ ہے: پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: {لِلَّذِینَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَی وَزِیَادَۃٌ } ''جن لوگوں نے بھلائی کی ان کے لیے خوبصورت (جزا) اور مزید ( دیدار الہٰی ) ہے ۔ ''