5001 وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ ثَلَاثُ مِائَةٍ نَحْمِلُ أَزْوَادَنَا عَلَى رِقَابِنَا»
ہشام بن عروہ نے وہب بن کیسان سے،انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (ایک مہم میں ) روانہ کیا۔اس وقت ہم تین سو تھے، ہم نے اپنا اپنا زادراہ اپنے کندھوں پر اٹھایا ہواتھا۔ (اور آخر میں سب کازاد راہ ملا کر ایک بورے کے برابر ہوا۔)