5025 وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، وَوَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ، قَالَتْ: «نَحَرْنَا فَرَسًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَكَلْنَاهُ» ،
عبد اللہ بن نمیر ، حفص بن غیاث اور وکیع نے ہشام سے، انھوں نے (اپنی اہلیہ ) فاطمہ سے ،انھوں نے (اپنی دادی ) حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہم نے ایک گھوڑا ذبح کیا اور اسے (پکا کر) کھا یا ۔