فهرس الكتاب

الصفحة 5267 من 7481

کتاب: مشروبات کا بیان

کھانے پینے کے آداب اور احکام

5267 و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا و قَالَ حَرْمَلَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَهُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَأْكُلَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ بِشِمَالِهِ وَلَا يَشْرَبَنَّ بِهَا فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِهَا قَالَ وَكَانَ نَافِعٌ يَزِيدُ فِيهَا وَلَا يَأْخُذُ بِهَا وَلَا يُعْطِي بِهَا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ لَا يَأْكُلَنَّ أَحَدُكُمْ

ابوطاہر اورحرملہ نے کہا:ہمیں عبداللہ بن وہب نے حدیث بیان کی،کہا:مجھے عمر بن محمد نے حدیث بیان کی،کہا:مجھے قاسم بن عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی،انھوں نے سالم سے،انھوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا؛"تم میں سے کوئی شخص نہ بائیں ہاتھ سے کھائے نہ اس ہاتھ سے پیے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتاہے۔ اور اسی سے پیتا ہے۔"

نافع اس روایت میں یہ اضافہ کرتے ہیں ؛"نہ اس (بائیں ہاتھ) سے لے اور نہ اس کے ذریعے سےدے۔"

اورابوطاہر کی روایت میں ہے:"تم میں سےکوئی شخص (بائیں ہاتھ سے) ہر گز نہ کھائے۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت