5347 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ يَقُولُ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَمْأَةُ مِنْ الْمَنِّ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ
سفیا ن نے عبد الملک بن عمیر سے روایت کی، کہا: میں نے عمرو بن حریث سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا تھا کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:"کھمبی اس من میں سے ہے جسے اللہ عزوجل نے بنی اسرئیل پر (آسمان سے ) اتارا تھا اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفاہے۔"