5477 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثُمَّ أَلْقَاهُ ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ لَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا وَكَانَ إِذَا لَبِسَهُ جَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ وَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقِيبٍ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ
نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ر وایت کی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی،پھر آپ نے اس کو پھینک دیا،اس کے بعد آپ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی،اس میں یہ نقش کرایا:محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم"اور فرمایا:"کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کے مطابق نقش نہ بنوائے۔"جب آپ اس انگوٹھی کو پہنتے توانگوٹھی کے نگینے (موٹے چوڑے حصے) کو ہتھیلی کے اندر کی طرف کرلیاکرتے تھے اور یہی وہ انگوٹھی تھی جو معیقیب (کے ہاتھ) سے چاہ اریس میں گر گئی تھی۔"