5723 و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي الرُّقَى قَالَ رُخِّصَ فِي الْحُمَةِ وَالنَّمْلَةِ وَالْعَيْنِ
ابو خیثمہ نے عاصم احول سے، انھوں نے یو سف بن عبد اللہ سے،انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دم جھا ڑ کے بارے میں روایت بیان کی ،کہا: زہریلے ڈنگ جلد نکلنے والے دانوں اور نظر بد (کے عوارض ) میں دم کرانے کی اجا زت دی گئی ہے۔