(سچا ) خواب اللہ کی طرف سے ہو تا ہے اور یہ نبوت کا ایک جزہے:۔
5916 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي قَالَا: جَمِيعًا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ»
ابو اسامہ اور عبد اللہ بن نمیردونوں نے کہا:ہمیں عبید اللہ نے نافع سے حدیث بیان کی ،انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:"اچھا خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ (سترواں 70/1حصہ ) ہے۔"