فهرس الكتاب

الصفحة 6182 من 7481

کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل:۔

6182 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ تَبِعَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جَنَازَةً؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مِسْكِينًا» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ»

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریا فت کیا:"آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟"حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:"آج تم میں سے کون جنازے میں شامل ہوا۔؟"ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا:"آج تم میں سے کس شخص نے کسی مسکین کو کھا نا کھلا یا ؟"حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:میں نے ۔آپ نے فر ما یا:"آج تم میں سے کس شخص نے کسی مریض کی عیادت کی ہے۔؟حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا:"جس کسی آدمی میں یہ سب اوصاف اکٹھے ہو تے ہیں تو وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔""

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت