751 وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ، وَقَالَ: قَالَ: «سُبْحَانَ اللهِ، تَطَهَّرِي بِهَا وَاسْتَتَرَ» .
شعبہ کے ایک دوسرے شاگرد عبید اللہ کے والد معاذ بن معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے اسی (مذکورہ) سند سے اسی ( سابقہ حدیث) کے ہم معنی حدیث بیان کی اور کہا: آپ نے فرمایا:''سبحان اللہ !اس سے پاکیزگی حاصل کرو'' اور آپ نے اپنا چہرہ چھپا لیا۔