811 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ لِمَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ. فَقَالَ: «أَلَّا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟»
عبد الملک بن ابی سلیمان نے عطاء کے حوالے سے حضرت ابن عباس سے روایت کی کہ نبی اکرمﷺ سیدہ میمونہؓ کی باندی کی (مردہ) بکری کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ''تم نے اس کے چمڑے سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا!''