فهرس الكتاب

الصفحة 978 من 7481

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

صفوں کو برابر اور سیدھا کرنا اور اولیت کے حساب سے صفوں کی فضیلت، پہلی صف میں شرکت کے لیے ازدحام اور مسابقت، جن لوگوں کو(دوسروں پر)فضیلت حاصل ہے ان کو آگے کرنا اور امام کے قریب جگہ دینا۔

978 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ الْغَطَفَانِيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ، أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ»

سالم بن ابی جعد غطفانی نے کہا: میں ن ے حضرت نعمان بن بشیر﷜ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ''تم ہر صورت اپنی صفوں کو برابر رکھو ورنہ اللہ تعالیٰ لازمًا تمہارے رخ ایک دوسرے کی مخالف سمتوں میں کر دے گا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت