فهرس الكتاب

الصفحة 111 من 267

{اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ} کی تفسیر

ا: [اَلْحَیُّ] کا معنیٰ

ب: وصفِ الٰہی [اَلْحَیُّ] والی دیگر آیات میں سے چار

ج: اسمِ مبارک [اَلْحَیُّ] کی شان و عظمت

د: [اَلْحَیُّ] کے معنٰی والی دو نصوص

ہ: اللہ تعالیٰ کے سوا سب کا [مرنے والا] ہونا

و: [سید الخلق صلي الله عليه وسلم ] کی زندگی کا ازلی اور ابدی نہ ہونا

ز: [اَلْحَیُّ] کا پہلے جملے سے تعلق

ح: [القَیُّوْمُ] کا وزن اور معنیٰ

ط: [تمام مخلوقات کے اللہ تعالیٰ ہی کے ساتھ موجود ہونے] کے متعلق دیگر نصوص

ی: اسم [القَیُّوْمُ] کی شان وعظمت

ک: [القَیُّوْمُ] کا پہلے جملے سے تعلق

ا: [اَلْحَیُّ] کا معنیٰ

اس سے مراد …واللہ تعالیٰ اعلم… وہ ذاتِ بلند و بالا، کہ جن کی زندگی ذاتی اور دائمی ہے۔ [ذاتی زندگی] سے مقصود، کہ انہیں زندگی کسی اور نے نہیں دی اور [دائمی زندگی] سے مراد، کہ ان کی زندگی میں تسلسل اور دوام ہے، انقطاع و زوال نہیں، نہ پہلے، نہ بعد میں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت